مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گجرانوالہ میں کارروائی کر کے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بارودی مواد قبضہ میں لے لیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گجرانوالہ میں کارروائی کے دوران وہابی دہشت گرد اورکالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں محمد ثاقب، عبدالمالک اور مجاہد اقبال شامل ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ