دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 32 لاکھ 40 ہزار 427 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 75 ہزار 601 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 32 لاکھ 40 ہزار 427 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس  سے ہلاکتیں 5 لاکھ 75 ہزار 601 ہو گئی ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 49 لاکھ 57 ہزار 636 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 59 ہزار 195 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 77 لاکھ 7 ہزار 190 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1901580

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =