کراچی میں پولیس نے متعدد منشیات فروشوں اور دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

پاکستان کے شہر کراچي میں پولیس اور رینجرزنے لیاقت آباد اور پی آئی بی میں مشترکہ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں منشیات فروش اور دہشت گرد شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچي میں پولیس  اور رینجرزنے لیاقت آباد اور پی آئی بی میں مشترکہ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں منشیات فروش اور دہشت گرد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق لیاقت آباد انگارہ گوٹھ، الیاس گوٹھ اور پی آئی بی میں میکاسہ اپارٹمنٹ میں رینجرز کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کیاگیا جس کے دوران گھر گھر اور قبرستانوں کی تلاشی بھی لی گئی۔

اس دوران مشکوک افراد کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی، آپریشن کے دوران پی آئی بی سے 2 منشیات فروش محسن اور مجیب کو بھاری منشیات سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی سرفراز نواز کے مطابق سولجر بازار کے علاقے سے دہشت گردوں نے اسلحہ کےزور پر موٹر سائیکل چھینی، موٹرسائیکل میں ٹریکر لگا ہوا تھا جس کی مدد سے اے وی ایل سی پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا۔

News Code 1901579

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =