پاکستان میں شوہر و بیوی اور تین بچیوں نے نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی

پاکستان میں میاں بیوی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر تین بچیوں سمیت قادر آباد لنک نہر میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں میاں بیوی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر تین بچیوں سمیت قادر آباد لنک نہر میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر دیا۔

مانگٹانوالہ کا رہائشی 35 سالہ فیاض احمد نے اپنی بیوی نیلم اور تین بچیوں انعم ، رابعہ اور مسکان کے ہمراہ شرقپور دربارسے واپس آتے ہوئے قادر آباد لنک نہر کے پل نمبر 2سے پہلے اس نے خود چھلانگ لگائی اس کے بعد اس کی بیوی نیلم تین بچیوں سمیت کود گئی، نہر کی تیز موجیں انہیں دور تک بہا کر لے گئیں اور وہ پانچوں ڈوب گئے۔

News Code 1901576

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =