مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے 23ہزار 187 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 79ہزار 466ہو گئی۔ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 12 ہزار 829 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 57 ہزار 303 ہو گئے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 223رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 32ہزار 259تک جا پہنچی ہے۔
آپ کا تبصرہ