13 جولائی، 2020، 10:47 AM

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 51 ہزار 625ہو چکی ہے، جبکہ اس مہلک وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 266تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 51 ہزار 625ہو چکی ہے، جبکہ اس مہلک وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 266تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 481نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، جبکہ مزید 62افراد اس موذی وباء کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 51 ہزار 625ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 266تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 86 ہزار 975 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 118 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 58 ہزار 792 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News ID 1901552

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha