کراچی کے مختلف علاقوں سے 30 دہشت گرد اورجرائم پیشہ افراد گرفتار

پاکستان کے شہر کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مخلتف علاقوں میں چھاپے مارکر 30 دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مخلتف علاقوں میں چھاپے مارکر 30 دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد  کو گرفتار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں گرفتار کیے گئے ملزمان سے اسلحہ ، گولیاں ،  منشیات ،مسروقہ سامان برآمد کیے گئے۔  گرفتار ملزمان میں ڈکیت ، بھتہ خور ، اسٹریٹ کرمنلز ، دہشت گرد اور ٹارگٹ کلر شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کو لیاقت آباد ، نیو کراچی ، کھارادر ، میٹھادر ، کیماڑی ، لیاری ، بھینس کالونی اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا  گیا ہے۔  گرفتار ملزمان پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں ضمانت پرآنے کے بعد دوبارہ سے وارداتیں شروع کردی تھیں۔ تمام ملزمان کا کرمنل ریکارڈ موجود ہے۔

News Code 1901544

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =