چیچہ وطنی میں باپ نے 3 بیٹیوں اور بیوی کو زہر دیدیا/ 2 بیٹیاں ہلاک

پاکستان کے علاقہ چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 38 بارہ ایل میں سنگدل باپ نے اپنی تین کمسن بیٹیوں اور بیوی کو زہر دے دیا زہر کے نتیجے میں 2 بیٹیاں ہلاک ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ چیچہ وطنی  کے نواحی گاؤں 38 بارہ ایل میں سنگدل باپ نے اپنی تین کمسن بیٹیوں اور بیوی کو زہر دے دیا  زہر کے نتیجے میں  2 بیٹیاں ہلاک  ہوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ملزم حق نواز ڈوگر نے بیوی کے آئے روز اپنی والدہ کے ساتھ جھگڑے سے تنگ آکر بچیوں اور بیوی کو کولڈ ڈرنک میں زہر ملا کر پلا دیا جس کے نتیجے میں 5سالہ نورین اور7سالہ سحرش اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئیں جبکہ8سالہ سویرا اور ثناء بی بی کو حالت تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا۔

News Code 1901540

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =