جنوبی افریقہ کے گرجا گھر پرمسلح  افراد کا حملہ

عیسائیت کے مختلف فرقوں کے درمیان قیادت کے تنازع نے جنوبی افریقہ کے گرجا گھر کو میدان جنگ بنا دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عیسائیت کے مختلف فرقوں کے درمیان قیادت کے تنازع نے جنوبی افریقہ کے گرجا گھر کو میدان جنگ بنا دیا۔ اسلحے سے لیس 30 حملہ آوروں نے رات گئے زوربیکوم کے گرجا گھر پر دھاوا بول دیا۔

چرچ کے باہر گولیاں برسادیں، چرچ میں موجود 200 افراد کو یرغمال بنالیا اور فائرنگ کے نتیجے میں سیکورٹی گارڈ دم توڑ گیا۔ وحشیانہ خونریزی میں ایک گاڑی میں 4 افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔ نیشنل ڈیفنس فورس کے خصوصی دستے جائے وقوعہ پر پہنچے۔ گھنٹوں کے مذاکرات کے بعد پولیس نے یرغمال بنائے گئے افراد کو حملہ آوروں کے چنگل سے چھڑا لیا۔ درجنوں حملہ آوروں کو گرفتار کرکے اسلحہ تحویل میں لے لیا۔

News Code 1901528

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =