چين میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک

چین کے مختلف صوبوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 140 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے مختلف صوبوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں  140 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ چین کے کئی صوبوں میں موسلا دھار بارش سے تباہی مچ گئی، ریلوے لائن، سڑکیں اور پل سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔

مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہوئی تو ڈیموں کے سپل وے کھول دیے گئے، جس سے متعدد شہر اور گاؤں زیر آب آگئے جبکہ سڑکوں اور گلی کوچوں میں کشتیاں چلنے لگیں۔ مختلف صوبوں میں 140 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 22 ہزار گھر اور دیگر مکانات سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔

اطلاعات کے مطابق متاثرین کی تعداد تین کروڑ سے تجاوز کر گئی جن میں سے ایک کروڑ ستر لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

News Code 1901524

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =