امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 36 ہزار 671 افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 36 ہزار 671 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 32 لاکھ 91 ہزار 786 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 36 ہزار 671 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 32 لاکھ 91 ہزار 786 ہو چکی ہے۔ امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 36 ہزار 671 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 32 لاکھ 91 ہزار 786 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 16 لاکھ 94 ہزار 620 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 777 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 لاکھ 60 ہزار 495 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1901513

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =