مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں معمولی سے گھریلو جھگڑے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو اینٹ مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے قصبہ 11 فور ایل میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں چھوٹے بھائی ملزم اشرف نے معمولی جھگڑے کے دوران بڑے بھائی اسلم کو سینے پر اینٹ دے ماری۔
پولیس کا کہنا ہےکہ سینے پر اینٹ لگنے سے اسلم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ اوکاڑہ پولیس نے بڑے بھائی کے قتل کے ملزم اشرف کو گرفتار کر لیا ہے۔
آپ کا تبصرہ