پاکستان کے سابق صدر کی وزیر اعظم عمران خان پر شدید  تنقید

پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی کھل کر سامنے آچکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی کھل کر سامنے آچکی ہے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جمعیت علمائے اسلام  (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام دشمن بجٹ اور این ایف سی ایوارڈ سے متعلق کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ عمران خان حکومت چلانے کے اہل نہیں، کورونا وائرس کے دوران عمران خان کی نااہلی کھل کر سامنے آچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس میں نے ٹِڈی دَل کے حملوں سے متعلق پارلیمان میں حکومت کو خبردار کیا تھا، حکومت نے اپنی ضد اور انا کی وجہ سے ٹِڈی دَل کے حملوں سے متعلق میرے خدشات کو سنجیدہ نہیں لیا، اگر ٹِڈی دَل کے حملوں کی فوری روک تھام نہ کی گئی تو ملک میں خوراک کا بحران پیدا ہوجائے گا، عوام امید کی نظروں سے ملک کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ وہ سلیکٹڈ حکومت سے انہیں نجات دلائیں۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو دیوار سے لگادیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی معیشت کی منفی شرح نمو نہیں ہوئی، اگر معیشت کو بچانا ہے تو سب نے ملک کر سلیکٹڈ حکمرانوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

News Code 1901506

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =