ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ ایران کے پاکستان کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں ، ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ ایران کے پاکستان کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں ، ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ  ایران نے ہمیشہ علاقائی سلامتی کے تحفظ اور بدامنی و عدم استحکام پیدا کرنے والے عوامل اور دہشتگرد گروہوں کی بیخ کنی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور اسے غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور پاکستان میں بد امنی پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد اور اس کی مذمت کرتا ہے۔

محمد علی حسینی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی عسکری اور سیاسی قیادت کی باہمی ملاقاتوں اور گفتگو میں ہمیشہ اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ ایران دونوں ممالک کی مشترکہ سرحدوں اور کسی بھی سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لئے اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

News Code 1901505

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =