ہانگ کانگ میں کورونا وائرس کے باعث اسکول بند کئے جانے کا امکان

ہانگ کانگ میں کورونا وائرس کے کیسزمیں مقامی سطح پر اضافہ کے باعث تمام اسکول بند کئے جانے کا امکان ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہانگ کانگ میں کورونا وائرس کے کیسزمیں مقامی سطح پر اضافہ کے باعث تمام اسکول بند کئے جانے کا امکان ہے۔

 کورونا وائرس کے 30 کیسز سامنے آنے کے بعد ہانگ کانگ میں وائرس کا نیا گڑھ بننے کا خدشہ ہے، ان کیسز میں سے 11 کی تصدیق ایک ہی ہاؤسنگ بلا ک میں ہوئی ہے۔

ہانگ کانگ حکومت کی جانب سے موجود ہ صورتحال کے پیش نظر تمام اسکول بند کئے جانے کا امکان ہے جس کا اعلان آج ہی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں اب تک کورونا کے 1365 کیسز اور 7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

News Code 1901494

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =