سلووینیا میں ٹرمپ کی بیوی میلانیا کے مجسمہ کو آگ لگا دی

یورپی ملک سلووینیا میں امریکی یوم آزادی کے دن بعض افراد نے امریکی خاتونِ اول اور صدر ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا کے مجسمے کو آگ لگا دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی ملک سلووینیا میں امریکی یوم آزادی کے دن بعض افراد نے امریکی خاتونِ اول اور صدر ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا کے مجسمے کو آگ لگا دی۔  اطلاعات کے مطابق مشرقی یورپ کا ملک سلووینیا ملانیا ٹرمپ کا پیدائشی ملک ہے۔ لکڑی کا یہ مجسمہ جرمنی میں مقیم امریکی آرٹسٹ بریڈ ڈاؤنی نے بنوایا تھا اور اسے سلووینیا کے ایک لوک فنکار نے درخت کا تنا تراش کر بنایا تھا۔

اس مجسمے میں ان کے چہرے کے نقوش نہیں تھے تاہم اس میں انہیں اسی طرح کے ہلکے نیلے رنگ کے لباس میں دکھایا گیا ہے جو میلانیا ٹرمپ نے اپنے شوہر کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں پہنا ہوا تھا۔

News Code 1901490

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =