ترکی میں دھماکہ خیز سامان لے جانے والے ٹرک میں دھماکے سے 3  فوجی اہلکار ہلاک

ترکی کے صوبے ساکاریا میں دھماکہ خیز سامان لے جانے والے ٹرک میں دھماکے سے ترک فورسز کے 3 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صوبے ساکاریا میں دھماکہ خیز سامان لے جانے والے ٹرک میں دھماکے سے ترک فورسز کے 3 اہلکار ہلاک  اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ ترک وزارت داخلہ کے مطابق ٹرک میں دھماکہ خیز سامان بنانے والی فیکٹری سے آتش بازی کا سامان تلف کرنے کے لیے لایا جا رہا تھا۔

ٹرک سے سامان اتارتے ہوئے دھماکہ ہوا، ہلاک ہونے والے افراد میں سے دو کا تعلق ملٹری پولیس کے بم ڈسپوزل یونٹ سے تھا۔

آتش بازی کی اسی فیکٹری میں گذشتہ ہفتے دھماکے سے 7 افراد ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

News Code 1901486

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =