بھارت میں 8 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے والا قاتل ہلاک

بھارت میں گزشتہ روز مندر سے گرفتار ہونے والا 8 پولیس اہلکاروں کا قاتل وکاس دوبے فرار ہونے کی کوشش میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں گزشتہ روز مندر سے گرفتار ہونے والا 8 پولیس اہلکاروں کا قاتل وکاس دوبے فرار ہونے کی کوشش میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وکاس دوبے کو مدھیہ پردیش کےایک مندر سے گرفتار کیا گیا تھا، اسے پولیس کسٹڈی میں براستہ سڑک کانپور سے جھانسی لایا جارہا تھا، اسےآج صبح دس بجے عدالت میں پیش کیاجانا تھا۔

وکاس دوبے کو جھانسی لاتے ہوئے برا کے علاقے میں پولیس کی گاڑی اُلٹ گئی۔گاڑی پلٹتے ہی وکاس نے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس اہلکار سے پستول چھینی اور فائرنگ کی۔ جس پر پولیس کی ٹیم نےاُس پر جوابی فائرنگ کی، جس کے بعد ملزم شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔

News Code 1901485

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =