اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم پر نئی دہلی کو تیسری یاد داشت ارسال کی ہے جس میں بھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم پر نئی دہلی کو تیسری یاد داشت  ارسال کی ہے جس میں بھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے اس یاد داشت میں لکھا کہ عالمی ادارے کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، لاک ڈاؤن اور سکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل پر سخت تشویش ہے۔

اقوام متحدہ  نے مطالبہ کیا کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائے۔

اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے قتل، تشدد اور بدسلوکیوں میں ملوث ذمہ داروں پر مقدمہ چلائے۔

واضح رہے کہ پانچ اگست 2019 کے بعد سے اب تک اقوامِ متحدہ نئی دہلی کو  تین یاد داشتیں ارسال کر چکا ہے۔

اقوامِ متحدہ نے کسی یاد داشت کا جواب نہ دینے کے بھارتی فیصلے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

News Code 1901484

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =