پاکستان میں کورونا وائرس سے 5 ہزار سے زائد افراد ہلاک

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 599 ہو چکی ہے، جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 58 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 599 ہو چکی ہے، جبکہ اس مہلک وائرس  سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 58 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 11 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 751 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، جبکہ مزید 75 افراد اس موذی وباء کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔

کورونا وائرس کے پاکستان میں 89 ہزار 449 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 375 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 49 ہزار 92 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1901483

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha