کراچی میں دہشت گردانہ حملے کے خطرے کے پیش نظر کمانڈوز تعینات کردیئے گئے

پاکستان کے شہرکراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردی کی حالیہ حملے کے تناظر میں شہر کے 8 حساس مقامات پر سندھ پولیس کے اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز تعینات کردیئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردی کی حالیہ  حملے کے تناظر میں شہر کے 8 حساس مقامات پر سندھ پولیس کے اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز تعینات کردیئے گئے ہیں۔

پولیس کی کمانڈوز ٹیمیں ہر طرح کے حالات سے نبرد آزما ہونے کے خصوصی آلات سے لیس اور فوری طور پر شہر کے کسی بھی مقام پر پہنچ کر مؤثر کارروائی کی پوزیشن میں ہوں گی۔ 

سندھ پولیس میں جدید طرز کی خاص تربیت کے بانی اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے سربراہ ڈی آئی جی مقصود میمن نے کہا ہےکہ ماضی میں ایس ایس یو کی اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹیس ٹیم کراچی میں حسن اسکوائر پر واقع ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھی۔  مقصود میمن کے مطابق کراچی پولیس چیف کی نشاندہی پر ان کمانڈوز کو اب پورے کراچی میں پھیلایا گیا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ ان کمانڈوز کی تعیناتی کے آٹھ مقامات کو سکیورٹی کے دیگر اداروں کے کنٹرول رومز سے منسلک کردیا گیا ہے۔ 

اس کا مقصد شہر میں خدانخواستہ دہشتگردی کی کسی کارروائی کی صورت میں فوری جوابی کارروائی کے لیے کمانڈوز کے پہنچنے کا دورانیہ کم سے کم کرنا ہے۔ 

مقصود میمن نے بتایا کہ ایس ایس یو کمانڈوز بین الاقوامی طرز کی خصوصی تربیت کے بعد جدید طریقے ہتھیاروں سے لیس ہیں۔ 

News Code 1901477

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =