آسٹریلیا نے ہانگ کانگ کے ساتھ حوالگی سے متعلق معاہدہ ختم

آسٹریلیا نے ہانگ کانگ کے ساتھ حوالگی سے متعلق معاہدہ ختم کرتے ہوئے ہانگ کانگ کے رہائشيوں کے ويزوں کی مدت بڑھا دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا نے ہانگ کانگ کے ساتھ حوالگی سے متعلق معاہدہ ختم کرتے ہوئے ہانگ کانگ کے رہائشيوں کے ويزوں کی مدت بڑھا دی ہے۔ آسٹریلوی وزير اعظم اسکاٹ موريسن نے ان اقدامات کا اعلان آج صبح کیا جن کے مطابق آسٹريليا ميں رہائش پذير ہانگ کانگ کے شہريوں کے ویزوں کی مدت دو سے پانچ برس تک بھڑھائی جا سکتی ہے۔

برطانيہ بھی شرائط پر پورا اترنے والے تین ملین کے قريب ہانگ کانگ کے شہريوں کے ليے مستقل رہائش پر غور کر رہا ہے۔ چين کی جانب سے نئے سکيورٹی قانون کے اطلاق کے بعد یہ پيش رفت سامنے آئی ہے۔

News Code 1901476

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =