افریقی ساحلی ملک آئیوری کوسٹ کے وزیر اعظم کا انتقال ہوگیا

افریقی ساحلی ملک آئیوری کوسٹ کے 61 سالہ وزیراعظم عمادو گون کولیبلی کو کابینہ اجلاس میں شرکت کے فوری بعد طبیعت بگڑنے پر اسپتال لے جایا گیا ، جہاں وہ انتقال کرگئے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ساحلی ملک آئیوری کوسٹ کے 61 سالہ وزیراعظم عمادو گون کولیبلی کو کابینہ اجلاس میں شرکت کے فوری بعد طبیعت بگڑنے پر اسپتال لے جایا گیا ، جہاں وہ انتقال کرگئے ۔

اطلاعات کے مطابق آئیوری کوسٹ کے صدر الاسانے اوتارا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمادو گون کولیبیلی اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ صدارتی محل میں کابینہ اجلاس کے فوری بعد اچانک ان کی طبیعت بگڑنے پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔

 صدر اوتارا نے وزیراعظم عمادون کی اچانک موت پر ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ عمادو گون نے 10 جنوری 2017 کو ملک کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا اور وہ رواں برس اکتوبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں حکمراں جماعت کے امیدوار بھی تھے۔

News Code 1901474

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =