امریکی ریاست ٹیکساس میں سزائے موت پر عمل درآمد دوبارہ شروع

امریکی ریاست ٹیکساس نے 5 ماہ کے وقفے کے بعد سزائے موت پر عمل درآمد دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس نے 5 ماہ کے وقفے کے بعد سزائے موت پر عمل درآمد دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ ٹیکساس میں کورونا وائرس کی وجہ سے سزائے موت پر عمل درآمد کچھ ماہ روک دیا گیا تھا، عمل درآمد شروع ہونے پر گزشتہ روز ایک شخص کو سزائے موت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سزائے موت پانے والے شخص نے 1993 میں ڈکیتی کے دوران ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ واضح رہے کہ امریکہ میں رواں سال کی یہ ساتویں اور ٹیکساس میں تیسری سزائے موت ہے۔

News Code 1901466

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =