پاکستان کا بھارت پر ملک میں دہشت گردی پھیلانے کا الزام

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں براہ راست ملوث ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں براہ راست ملوث ہے۔ افغانستان کے ساتھ سرحد بند ہونے کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے۔ ضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ دہشت گرد چمن کا راستہ استعمال کرکے پاکستان آتے تھے، پاک افغان چمن سرحد پر اب پہلے جیسی آمد و رفت ممکن نہیں، آمد و رفت کے ضوابط پر عمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سرحد کی بندش کے نتیجے میں متاثر اور بے روزگار ہونے والوں کو بھی سہولیات دیں گے۔

News Code 1901462

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =