پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 848 ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 848 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے ہلاک افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 983 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 848 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے ہلاک افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 983 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 359 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، جبکہ مزید 61 افراد اس موذی وباء کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 90 ہزار 554 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 193 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 45 ہزار 311 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 99 ہزار 362 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں 1 ہزار 637 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 84 ہزار 587 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 1 ہزار 955 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 29 ہزار 52 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 54 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 ہزار 731 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 142 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 11 ہزار 52 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 124 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 605 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 31 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 1 ہزار 459 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 40 مریض وفات پا چکے ہیں۔

News Code 1901461

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =