مآرب اور الجوف پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی 38 بار بمباری

سعودی عرب کی یمن کے نہتے عربوں کے خلاف جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں یمن کے صوبوں مآرب اور الجوف پر سعودی عرب کے طیاروں نے 38 بار بمباری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی یمن کے نہتے عربوں کے خلاف جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں یمن کے صوبوں مآرب اور الجوف پر سعودی عرب کے طیاروں نے 38 بار بمباری کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے صوبہ مآرب کے مجزر، صرواح ، ماہلیہ اور العبدیہ علاقوں پر 34 بار بمباری کی ، ان حملوں میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں ۔ یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے 4 بار الجوف کے خب اور الشعف علاقوں پر بمباری کی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ پانچ برسوں سے یمن کے نہتے عربوں کے خلاف ظالمانہ جنگ مسلط کررکھی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب کو اس ظالمانہ جنگ ميں دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے جن میں امریکہ اور اسرائیل بھی شامل ہیں۔

News Code 1901460

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =