امریکہ کاعالمی ادارہ صحت سے باضابطہ طورپر دست بردار ہونے کا نوٹس جاری

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ طورپر دست بردار ہونے کیلئے نوٹس سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوٹرس کو پہنچا دیا ہے جس کی تصدیق وائٹ ہاؤس نے کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ  نے عالمی ادارہ صحت سے باضابطہ طورپر دست بردار ہونے کیلئے نوٹس سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوٹرس کو پہنچا دیا ہے جس کی تصدیق وائٹ ہاؤس نے کردی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ دست برداری کے لئے ایک سال پہلے نوٹس دیا جاتا ہے۔ اس لئے امریکہ 6 جولائی 2021ء تک ڈبلیو ایچ او سے علیحدگی اختیار نہیں کرسکتا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپریل میں الزام لگایا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق بروقت اور شفاف معلومات دینے میں ناکام رہا ہے، اس لیے امریکہ عالمی ادارے کی تقریبا 50 کروڑ ڈالرز کی سالانہ امداد روک لے گا۔

ادھر امریکہ کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ صدر منتخب ہوئے تو امریکہ پہلے ہی روز عالمی ادارہ صحت میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلے گا۔ 

News Code 1901455

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =