برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 66 ہزار 868 ہوگئی

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 16 لاکھ 74 ہزار 655 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس 66 ہزار 868 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 16 لاکھ 74 ہزار 655 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس 66 ہزار 868  افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر روس میں کورونا وائرس سے کل اموات 10 ہزار 494 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 94 ہزار 230 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 10 ہزار 952 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 9 ہزار 278 رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 434 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 1 ہزار 19 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 99 ہزار 210 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 392 ہو گئیں۔

News Code 1901454

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha