کابل میں پولیس کی گاڑی کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولیس کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے آج صبح کابل کے علاقے گولائے جمہوریت میں دھماکہ کیا گیا جس میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کی زد میں آنے والی گاڑی میں 2 پولیس اہلکار موجود تھے جو محفوظ رہے۔

پولیس اہلکاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے سے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

News Code 1901452

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =