امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 33 ہزار 972 افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 33 ہزار 972 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس موذی وبا سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 30 لاکھ 97 ہزار 84 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 33 ہزار 972 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس موذی وبا سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 30 لاکھ 97 ہزار 84 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکہ میں 16 لاکھ 8 ہزار 249 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 371 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 لاکھ 54 ہزار 863 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ اب تک کورونا وائرس کے لحاظ  سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

News Code 1901451

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha