محمود قریشی سے جاپان کے وزیر خارجہ کی  ہمدردی

جاپان کے وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نام خط میں ان سے اظہار ہمدردی اور اُن کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے وزیر خارجہ توشی مِٹسو موٹیجی نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نام خط جاری کرتے ہوئے ان سے اظہار ہمدردی اور اُن کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ جاپانی وزير خارجہ  نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور عالمی وبائی چیلنج کے مضمرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

جاپانی وزیر خارجہ کے خط پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دعاؤں اور نیک تمناؤں کے اظہار پر جاپان کے وزیر خارجہ کا مشکور اور ممنون ہوں۔ 

News Code 1901450

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =