مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 391 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 349 ہو چکی ہے۔
میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 32 ہزار 14 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 68 ہزار 8 ہو گئے۔
اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 899 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 41 ہزار 956 رپورٹ ہوئے ہیں۔
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 931 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 45 ہزار 688 ہو گئے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 17 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 108 تک جا پہنچی ہے۔
آپ کا تبصرہ