یورپی یونین نے 32 رکن ممالک میں پاکستانی لائسنس کے حامل پائلٹس کو کام سے روک دیا

یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے اپنے 32 رکن ممالک کی اتھارٹیز کو پاکستانی لائسنس کے حامل پائلٹس کو فلائنگ کرنے سے روک دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے اپنے 32 رکن ممالک کی اتھارٹیز کو پاکستانی لائسنس کے حامل پائلٹس کو فلائنگ کرنے سے روک دیا۔ اطلاعات کے مطابق ایاسا نے اپنے 32 رکن ممالک کی ایوی ایشن اتھارٹیز کے نام مراسلہ جاری کیا ہے جس میں متعلقہ رکن ممالک کی اتھارٹیز کو پاکستانی لائسنس کے حامل پائلٹس کی فلائنگ معطلی کے حوالے سے آگاہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق یہ اقدام مشتبہ لائسنسز کے تناظر میں کیا جارہا ہے اس سنگین نوعیت کے معاملے کی وجہ سے ایاسا اپنے تمام رکن ممالک سے پاکستانی لائسنس یافتہ پائلٹوں کو کام سے روکنے کی سفارش کرتی ہے۔

 ایاسا کے مراسلے کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے 40 فیصد لائسنسوں کے اجراء میں بہت زیادہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، پاکستانی کپتانوں کے لائسنس کے حوالے سے مشتبہ یا ICAO کے ہوابازی کے قواعد و ضوابط کے برخلاف جیسی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں، ہوابازی کی صنعت میں اس قسم کی صورتحال ہمارے لیے باعث تشویش امر ہے۔

ایاسا نے اس تناظر میں اپنے 32 اراکین کو اس سنجیدہ معاملے پر توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی اے اے پاکستان کی طرف سے جاری کردہ لائسنسوں کے حامل پائلٹس کو معطل کیا جائے، ارکان ممالک کی آرگنائزیشن میں شامل پاکستانی لائسنس یافتہ پائلٹس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

News Code 1901443

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =