بھارت کورونا وائرس میں مبتلا ممالک کی فہرست میں تیسرے نبمر پر آگیا

بھارت میں کورونا وائرس بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے بھارت میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 19 ہزار 665 ہوگئی ہے جس کے بعد بھارت کورونا سے متاثر دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے بھارت میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 19 ہزار 665  ہوگئی ہے جس کے بعد بھارت کورونا سے متاثر دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ بھارت میں کووڈ-19 کے مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 19 ہزار 665 ہوگئی ہے جب کہ 20 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں اورکورونا وائرس سے متاثر ممالک میں تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

دارالحکومت نئی دہلی، ممبئی اور دیگر بڑے شہروں میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تمام ہی اسپتالوں میں کورونا وارڈز بھر چکے ہیں اور زیادہ تر مریض وینٹی لیٹر نہ ملنے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے جب کہ دیہاتوں میں حالت مزید خراب ہے۔ 

News Code 1901442

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha