روس کا برطانوی اقدامات کے خلاف جوابی کارروائی کرنے پر غور

کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ برطانیہ کے روس کے خلاف غیر دوستانہ اقدامات پر صرف افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کریملن  کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کے روس کے خلاف غیر دوستانہ اقدامات پر صرف افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔ روسی ترجمان کا کہنا تھا کہ ظاہر ہے اس معاملے پرمناسب جوابی اقدامات کے اصول پر عمل کیا جائےگا۔ انہوں نے روس کی جانب سے  برطانیہ کے خلاف جوابی پابندیوں کے نفاذ کا امکان ظاہر کیا ہے۔

یاد رہے کہ برطانیہ نے حالیہ سالوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں گزشتہ روزروس کی  49 شخصیات اور اداروں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا، پابندیوں کے شکار افراد کی فہرست میں 25 روسی شخصیات بھی شامل ہیں۔ پابندیوں کی شکار شخصیات کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی ہوگی جب کہ برطانیہ میں انکے اثاثے منجمد کردیئےجائیں گے۔

News Code 1901440

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =