سعودی شہریوں کو سعودیہ کے ظالم حکمرانوں کے محلوں اور فوجی مراکز سے دور رہنا چاہیے

یمنی فوج کے ترجمان نے سعودی عرب کی طرف سے یمن کے نہتے عوام کو امریکی ہتھیاروں کے ذریعہ قتل عام کرنے اور یمنی فوج کی جوابی کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے شہریوں کو سعودیہ کے ظالم حکمرانوں کے محلوں اور فوجی مراکز سے دور رہنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب کی طرف سے یمن کے نہتے عوام  کو امریکی ہتھیاروں کے ذریعہ قتل عام کرنے اور یمنی فوج کی جوابی کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے شہریوں کو سعودیہ کے  ظالم حکمرانوں کے محلوں اور فوجی مراکز سے دور رہنا چاہیے۔

یحیی سریع نے سعودی عرب کے کرائے کے مزدوروں کے قبضہ سے کشف شدہ امریکی ہتھیاروں کی نمائش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب یمن کے بے گناہ اور نہتے عربوں کو امریکی ہتھیاروں کے ذریعہ قتل کررہا ہے۔ سعودی عرب کے ظالم و جابر حکام کو یمنی عوام کے قتل عام کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یمن پر حملے کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے سعودی عرب اور امارات خطے میں امریکہ کے آلہ کار اور نوکر ہیں۔

یحیی سریع نے کہا کہ ہمارے دفاعی حملے سعودی عرب کے لئے تباہ کن ثابت ہوں گے۔ یمن کے عوام کی سعودی عرب کے مجرمانہ اور ظآلمانہ حملوں کے خلاف استقامت اور پائداری کا سلسلہ جاری رہےگا۔ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی فوجیوں کی شکست یقینی ہے اور اللہ تعالی یمن پر مسلط کردہ جنگ میں یمنی عوام کو فتح اور کامیابی عطا کرےگا۔

یحیی سریع نے سعودی عرب کے عوام کو متنبہ کرتے ہوغے کہا کہ یمنی فوج کے جوابی حملوں ميں وہ سعودی عرب کے ظالم حکام کے محلوں اور فوجی مراکز سے دور رہیں۔

News Code 1901435

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =