بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہوگئی

بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 23 ہزار231 ہوچکی ہےجبکہ 4 لاکھ 42 ہزار صحتیاب اور 20 ہزار201 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 23 ہزار231 ہوچکی ہےجبکہ 4 لاکھ 42 ہزار صحتیاب اور 20 ہزار201  افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق  بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس دورانیے میں ساڑھے 4 سو سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ امریکہ اور برازيل کے بعد بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگيا ہے۔ ادھر آسٹریلیا میں کورونا کی دوسری لہر رونما ہوگئی، لاک ڈاؤن کے بعد میلبرن کی 50 لاکھ آبادی کو گھروں میں بند کردیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس 5 لاکھ 74ہزار جانیں لے چکا ہے۔

News Code 1901434

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha