مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ایک دن میں کورونا وائرس کے تقریباً 55ہزار کیسز کا اضافہ ہوا ہے کوروناو ائرس کے متاثرین کی کل تعداد 30 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
امریکہ میں1 لاکھ 32 ہزار 500 سے زائد اموات ہوچکی ہیں جبکہ 9 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
اب تک متاثرہ بڑےشہروں میں نیویارک، کیلیفورنیا، فلوریڈا، ٹیکساس اور نیو جرسی شامل ہیں، جہاں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
آپ کا تبصرہ