جاپان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 50 افراد ہلاک

جاپان کے جنوب مغربی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعدادکم ازکم 50ہوگئ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان کے جنوب مغربی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعدادکم ازکم 50ہوگئ ہے۔

اطلاعات کے مطابق جاپان کے جنوب اور جنوب مغربی حصوں میں   طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں اورسیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں 12سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

جاپانی حکام کے مطابق جنوب مغربی علاقوں میں 9جولائی تک مزید بارشیں متوقع  ہیں، عوام اپنی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کرلیں۔ ذرائع کے مطابق جزیرے کیوشو، ناگاساکی،ساگا،فیوکو کا میں  فلڈوارننگ جاری کی جاچکی ہے۔

News Code 1901427

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =