مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 44 ہزار 236 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 768 ہو چکی ہے۔ میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 31 ہزار 119 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 61 ہزار 750 ہو گئے۔
ایران میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 931 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 45 ہزار 688 ہو گئے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افرادکی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ گئی۔ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ 39 ہزار 169ہوچکی ہے۔
آپ کا تبصرہ