اسپین کی95 فیصد آبادی کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ

اسپین کے میڈیکل جرنل دی لینسٹ میں شائع کی گئی تحقیقات کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اسپین کی95 فیصد آبادی اب بھی کورونا وائرس کا شکار ہوسکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین کے میڈیکل جرنل دی لینسٹ میں شائع کی گئی تحقیقات کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اسپین کی95 فیصد آبادی اب بھی کورونا وائرس کا شکار ہوسکتی ہے۔ کورونا وائرس کے بارے میں اسپین میں کی گئی تحقیقات  سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسپین کی آبادی کا صرف 5فیصد ہی اینٹی باڈیز تیار کرسکا ہے، جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ہرڈ امیونٹی حاصل نہیں کی جاسکتی۔

اسپین کے میڈیکل جرنل دی لینسٹ میں شائع کی گئی تحقیقات کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اسپین کی95 فیصد آبادی اب بھی کورونا وائرس کا شکار ہوسکتی ہے،جبکہ ہرڈ امیونٹی اس وقت حاصل ہوتی ہے جب کافی آبادی وائرس یا بیکٹریا سے متاثر ہو اور اس کا پھیلاو روکنے کےلئے کوئی ویکسین دی جائے۔

یورپین سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کاکہناہےکہ اسپین بھر میں 61ہزار سے زائد افراد کےنمونے لئے گئے جس سے لگتاہے کہ یورپی ملکوں میں کورونا کے سلسلے میں جاری درجن بھر سورولوجیکل اسٹڈیزمیں اب تک کی سب سے بڑی اسٹڈی ہے۔

News Code 1901425

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha