بھارتی حکومت نے کتوں کے گوشت کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی

بھارتی حکومت نے کتوں کے پکّے اور کچّے گوشت کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے کتوں کے پکّے اور کچّے گوشت کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔ بھارت میں کتوں کو بطور انسانی خوراک استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے، بھارتی ریاست ناگا لینڈ میں کتوں کا گوشت بطور انسانی خوراک استعمال کیا جاتا ہے جس پر حکومت نے پابندی عائد کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت نے کتوں کے گوشت  کی درآمد اور تجارت پر پابندی عائد کردی ہے۔

کتوں کے گوشت پر پابندی عوامی مطالبے کے بعد عائد کی گئی ہے، ایک ہفتہ قبل اپوزیشن رہنما مانیکا گاندھی نے ناگا لینڈ میں قائم جانوروں کے تحفظ کی ذمہ دار تنظیم سے کتے کے کاروبار کی نئی تصاویر موصول ہونے کے بعد لوگوں سے اپیل کی تھی کہ کتوں کا گوشت کھانا چھوڑ دیں۔ ذرائع کے مطابق  مانیکا گاندھی کی اپیل کے بعد ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے گوشت پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

News Code 1901424

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =