پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار سے زائد ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار 509 ہو چکی ہے، جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 839 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار 509 ہو چکی ہے، جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 839 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 691 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، جبکہ مزید 77 افراد اس مہلک وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 96 ہزار 713 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 306 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 34 ہزار 957 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1901421

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =