مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے علاقہ کو محاصرے میں لے لیا ۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ علاقہ ہونے والے شخص کا تعلق علیحدگی پسندوں سے تھا۔

اطلاعات کے مطابق اسی علاقہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ سے بھارتی فوج اور کشمیری پولیس پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

News Code 1901420

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =