امریکہ کا غیر ملکی طلباء کو ملک چھوڑنے کا حکم

امریکہ نے ایجوکیشن اور تعلیمی ویزا پر مقیم تمام غیر ملکی طلباء کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایثڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے ایجوکیشن اور تعلیمی ویزا پر مقیم تمام غیر ملکی طلباء کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کے ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کی امیگریشن اینڈ کسٹمز اینفورسمنٹ (آئی سی ای) برانچ نے نئے قوانین جاری کیے ہیں جن کے تحت، امریکا میں ایجوکیشن ویزا پر مقیم وہ تمام غیر ملکی طلبہ جو حالیہ کورونا وبا کی وجہ سے آن لائن کلاسز لے رہے ہیں، وہ جلد از جلد امریکا چھوڑ دیں۔

غیر ملکی طالب علموں کے امریکہ میں رہنے کےلیے یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ وہ اپنا تبادلہ کسی ایسے تعلیمی ادارے میں کروالیں جہاں کلاس میں حاضری کےلیے باقاعدہ طور پر موجودگی بھی لازمی ہو۔ بصورتِ دیگر، آن لائن کلاسز لینے کی صورت میں انہیں فوری طور پر اپنے وطن واپس چلے جانا چاہیے اور وہیں رہتے ہوئے آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس وقت امریکہ میں دنیا بھر سے تقریباً 15 لاکھ غیر ملکی طالب علم موجود ہیں جن کی غالب اکثریت وہاں کی یونیورسٹیوں میں مہنگی فیسیں ادا کرکے پڑھ رہی ہے۔

News Code 1901418

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =