لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 پاکستانی شہری زخمی

پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ " آئی ایس پی آر " کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 شہری شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ " آئی ایس پی آر " کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 شہری شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں سول آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 شہری شدید زخمی ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں جب کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا اور ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کی گئی تھی۔

News Code 1901413

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =