بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 19 ہزار 700 افراد ہلاک

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پرآگیا ہے، جہاں کورونا سے 19 ہزار 700 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 97 ہزار 836ہو گ

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پرآگیا ہے، جہاں کورونا سے 19 ہزار 700 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 97 ہزار 836ہو گئی۔

ادھربرطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 44 ہزار 220 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85ہزار 416 ہو چکی ہے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 30 ہزار 639 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 56 ہزار 848ہو گئے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 861 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 41 ہزار 611رپورٹ ہوئے ہیں۔

News Code 1901406

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =