مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں موم بتی کی فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں فیکٹری میں کام کرنے والی چھ خواتین بھی شامل ہیں۔ دھماکے اور آگ سے عمارت گر گئی جس کے نیچے کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں موم بتی کی فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
News Code 1901398
آپ کا تبصرہ