اقوام متحدہ  کاعالمی سطح  پرکورونا وائرس سے متعلق غلط اطلاعات کو روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ نے عالمی سطح پر کورونا وائرس سے متعلق غلط اطلاعات اور افواہوں کے پھیلاؤ کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے عالمی سطح پر کورونا وائرس سے متعلق غلط اطلاعات اور افواہوں کے پھیلاؤ کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تناظر میں غلط اطلاعات کی فراہمی اور افواہوں کا گھمبیر مسئلہ درپیش ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غلط اطلاعات کورونا کی وبا سے زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ غلط اطلاعات عوامی صحت کی کاوشوں میں خلل اور سائنسی رہنمائی کو مسخ کررہی ہیں، ہم سب غلط اطلاعات کے پھیلاؤ کیخلاف بھرپور ایکشن لے سکتے ہیں۔

ادارے کا کہنا تھا کہ کوئی بھی اطلاع کسی دوسرے تک پہنچانے سے پہلے تصدیق کریں۔

اقوام متحدہ نے اپنی اپیل میں مزید کہا کہ ہر صورت یہ ضرور پتہ لگایا جائے کہ اطلاع کہاں سے آئی؟ ذرائع کیا ہیں؟ اور یہ بھی تصدیق کری‍ں کہ اطلاع کب شائع ہوئی؟ اور آپ اسے کیوں شیئر کر رہے ہیں؟

News Code 1901394

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha